272

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد ابوبکر بھٹی کی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد ابوبکر بھٹی نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر انہیں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جاری بحران کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ اس جمود کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کا روزگار بند ہو چکا ہے۔ نواز شریف دور میں رئیل اسٹیٹ کے لین دین پر عائد کردہ بے جا ٹیکسوں کو ختم کیا جائے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو 2016ءکی پوزیشن پر واپس لایا جائے۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ایک میٹنگ FBR کی مشاورت سے بلائیں گے اور آئندہ بجٹ میں اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی ابوبکر بھٹی کو رئیل اسٹیٹ بحران کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں