181

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھالیا

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ڈی ایچ اے فیز 1جے بلاک میں واقع کمیونٹی سنٹر میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی الیکشن کمیٹی کے ممبران بابر اسماعیل بٹ نے تمام منتخب ہونے والے عہدیداروں سے حلف لیا۔ صدر ابوبکر بھٹی‘ سینئر نائب صدر میجر (ر) انوار ڈار‘ نائب صدر اول مون ملک نے حلف اٹھایا۔ اس پروقار تقریب میں رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے کی سعادت میاں محمد نواز نے حاصل کی۔ یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے‘ یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔ تقریب کے آغاز کے بعد ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شاہد محمود نے مائیک سنبھالا اور تقریب کے تمام شرکاءکو خوش آمدید کہا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سابق صدر میجر (ر) رفیق حسرت نے نئی قیادت کو مبارکباد دی۔ ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر ٹرانسفر اینڈ ریکارڈ کرنل (ر) نعیم اور ڈائریکٹر سکیورٹی بریگیڈیئر (ر) امیر حمزہ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی تشریف لائے۔ ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری شاہد محمود نے سٹیج سنبھال لیا اور جنرل کونسل کے اس اجلاس کی کارروائی کو مزید آگے بڑھایااور سب دوستوں کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی راشد خان نے تمام ڈیلر بھائیوں کا الیکشن کے حوالے سے بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا راشد خاں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں تین الیکشن کروائے لیکن یہ سب سے مشکل الیکشن تھا اس الیکشن میں دو طرح کی پرابلم تھیں ایک مسئلہ یونین کی طرف سے تھا انہوں نے اپ ڈیٹ لسٹ فراہم کرنا تھی جس میںواضح ہوتا ہے کہ کونسے ممبرز ڈیفالٹر ہیں اور کون سے نااہل اورکون لوگ ووٹ کاسٹ کرنے کے مجاز ہیں لیکن یہ لسٹ نہ ملی۔ تقریب سے نومنتخب صدر ابوبکر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک ﷺ کے صدقے سے ہمیں یہ عزت ملی ہے انہوں نے اپنی ڈیلر کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں بھرپور ووٹ دے کر رئیلٹر زگروپ کو میالی کامیابی سے نوازا۔ ابوبکر بھٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ہفتے میں 7 دن اور دن میں 24گھنٹے کام کریں گے ابوبکر بھٹی نے تقریب حلف برداری میں تمام گروپس کی شرکت کو بے حد سراہا ابوبکر بھٹی نے واضح کیا کہ ڈی ایچ اے حکام سے بھی ہمیں کچھ مسائل ہیں ڈائریکٹر ٹرانسفر سے میری دو میٹنگ ہو چکی ہیں میں نے ان سے مطالبہ کیا کہ ہمیں ڈی ایچ اے کا سٹاف اخلاق سے پیش آیا ابوبکر بھٹی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ڈیلر بھائیوں میں بھی کچھ غلطیاں ہیںہم اپنے ڈیلر بھائیوں کی تربیت کیلئے سیمینار کریں گے ڈیلر برادری کو DHA میڈیکل کی سہولت ہمیں دے پارکس میں بھی ڈیلرز کو انٹری پاس دے DHA کے رجسٹرڈ‘ نان رجسٹرڈ اور دیگر سٹاف کے لوگ دس ہزار کی کمیونٹی ہے اس کمیونٹی کو عزت دی جائے اگر ہم واقعی DHA کے ماتھے کے جھومر ہیں تو ہمیں عزت و توقیر دے۔مصالحتی کمیٹی میں باکردار لوگوں کو شامل کیا جائے گا اور ایک نیا سسٹم ”جرگہ“ کے طور پر لا رہے ہیں۔ ہر فیز میں ایک جرگہ کمیٹی بنائے گی جو کیس سپورٹس ایونٹس کروائیں گے۔ میڈیکل کی سہولت فراہم کروں گا اگر کسی کو پرابلم ڈی ایچ اے اپنے منصوبوں میں ہمیں بھی مارکیٹنگ کرنے کا موقع دے ہمیں بھی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ 50 فیصد شیئرز دیا جائے ہم زمین ڈاٹ کام سے کسی طور پر بھی کم نہیں ہیں۔ چیئرمین ملک آصف جہانگیر پیسے دیں ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے حکومت کے خلاف بھی نکلیں تو پوری کمیونٹی ہماری کال پر اکٹھی ہو گی۔ ابوبکر بھٹی نے وعدہ کیا کہ میں آپ کا خادم بن کر رہوں گا انہو ںنے تمام دوستوں سے گزارش کی کہ آج سے تمام گروپ ختم کردیں ہم سب ایک کمیونٹی ہیں۔ ہم حکومت کے ساتھ پورا زور لگا کر مذاکرات کریں گے اور اپنے کیس کیلئے اچھے اور قابل وکیل کریں گے اپنا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑیں گے ہم پر بزرگو ںکی عزت نہ کرنے کا الزام تھا آج اس سٹیج پر تمام بزرگوں کو بٹھا کر ہم نے ثابت کردیا کہ ہم بزرگوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔ اپنی ویب سائٹ کو جلد لانچ کریں گے جس میں ڈی ایچ اے کے تمام منصوبوں کو شیئر کریں گے ہم اقتدار سے چپکے نہیں رہیں گے اگر ڈیلیور نہ کر سکے تو اقتدار چھوڑ دیں گے اور واضح کریں گے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ سٹیج پر ایسوسی ایشن کے سابق صدور میاںطلعت‘ کرنل (ر) حفیظ‘ میجر (ر) رفیق حسرت‘ ملک آصف جہانگیر کے علاوہ بابا احتشام‘ بریگیڈیئر (ر) مختار الحق‘ چودھری اعجاز‘ حاجی عبدالشفیق‘ حاجی اللہ دتہ‘ ہارون رشید‘ عثمان جاوید‘ میاں طارق منیر‘ عقیل عباس ملک‘ ارشد نجمی‘ حافظ غلام محمد‘ رانا رضوان‘ احمد صدیقی‘ کرنل (ر) برکات‘ طارق بھٹی‘ رفیق ملک‘ محمد رمضان‘ محمود بھٹی‘ چودھری سرور‘ اعجاز امین چودھری‘ بشارت نوشاہی‘ بابا عبدالشکور‘ میجر وسیم انور ‘مون ملک‘ میاں احمد یاسر‘ ذوالفقار حسن عابد‘ علی اکبر بھٹی‘ سید سعود بخاری اور پراپرٹی ڈیلرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں