566

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس لاہور الیکشن: الخدمت گروپ نے پینل کااعلان کردیا

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں الخدمت گروپ ہر محاذ پرچھایا ہوا دکھائی دے رہا ہے ایک ہفتہ قبل اس گروپ نے طلعت احمد میاں کو 15 دسمبر 2018ءکو ہونے والے انتخابات میں صدر کے عہدے کیلئے بطور امیدوار میدان میں اتار دیا تھا۔ ڈی ایچ اے فیز 1 کے ایک بڑے ریستوران میں رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں الخدمت گروپ کے پینل کا باضابطہ اعلان کردیاگیا۔ سینئر نائب صدر میجر (ر)انوار ڈار ‘نائب صدر اول رضا محمد ‘ نائب صدر دوم مون ملک‘ نائب صدر سوم عمر کسانہ‘ جنرل سیکرٹری طاہر مجید‘ جائنٹ سیکرٹری شہباز ریاض‘ سیکرٹری انفارمیشن علی اکبر بھٹیجبکہ فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے ذوالفقار حسن عابد کو امیدوار نامزد کردیاگیا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلعت احمد میاں نے اپنے ساتھ شمولیت اختیار کرنے والے تمام گروپس کے رہنماﺅں اور ممبران کا بالخصوص شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کامیابی کے بعد ایسوسی ایشن کے نئے دور کا آغاز کیا جائے گا اور رئیل اسٹیٹ برادری کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان سے فوری نجات کیلئے مربوط اور کامیاب حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں