305

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس لاہور الیکشن: پاک بزنس گروپ نے ریٹیلرز گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا

ڈ ی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے حوالے سے ان دنوں خاصی گہما گہمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ڈیفنس فیز ون کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاک بزنس گروپ کی طرف سے ریٹیلرز گروپ کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا اس موقع پر پاک بزنس گروپ نے ابوبکر بھٹی اور ان کے پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ تقریب سے میجر (ر) وسیم انور چودھری‘ میجر (ر) محی الدین‘ عقیل عباس ملک‘ چودھری مقرب وڑائچ‘ حاجی اللہ دتہ‘ ملک آصف جہانگیر‘ میاں احمد یاسر‘ اعجاز امین چودھری‘ ابوبکر بھٹی‘ اسد چودھری‘ راشد خان‘ چودھری علی گجر‘ چودھری عباس‘ ارشد کھوکھر اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ڈی ایچ اے کی ڈیلر برادری دو بڑے گروپس کی کارکردگی پچھلے 12سالوں میں دیکھ چکی ہے ان لوگوں نے اپنی کمیونٹی کے مفاد کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ ٹیکسز کی واپسی کیلئے مخلصانہ کوششیں نہیں کی گئیں۔ اچھے وکیل اور میڈیا کے نمائندگان سے رابطہ استوار کیے بغیر اس دور میں کامیابی کا اور کوئی راستہ نہیں ہے لہٰذا مال روڈ پر دھرنا دینے‘ اپنے دوستوں کو پولیس کے ہاتھوں مار پڑوانے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے پھینک کر خود دوڑ لگانے والے آج پھر ڈیلرز کو دھوکہ دینے کیلئے امیدوار بنے بیٹھے ہیں۔ ایسے موقع پرستوں سے نجات کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ ابوبکر بھٹی کے پورے پینل کو کامیاب کروایا جائے اور 15دسمبر کو ایک مضبوط اتحاد کا ثبوت دیتے ہوئے ریٹیلرز گروپ کو ایسوسی ایشن کی قیادت سونپی جائے۔ تقریب میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی بڑی تعداد شریک ہوئی یہاں تک کہ لوگ ریسٹورنٹ کی سیڑھیوں تک کھڑے ہوئے پائے گئے۔ کچھ لوگوں نے تو اس موقع پر اتنی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے اسے ابوبکر بھٹی کی ٹیم کے حق میں ریفرنڈم قرار دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں