321

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس لاہور الیکشن :پروفیشنل‘الخدمت اور رئیلٹرز گروپ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں پروفیشنل گروپ‘ الخدمت گروپ اور رئیلٹرز گروپ کے امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ڈی ایچ اے وائی بلاک میں الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیئے۔ پروفیشنل گروپ کے امیدواروں نے اپنے گروپ لیڈر میجر (ر) رفیق حسرت کی سربراہی میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پروفیشنل گروپ کی جانب سے صدر کیلئے چودھری خالد محمود‘ سینئر نائب صدر کیلئے شیخ الیاس‘ جنرل سیکرٹری کیلئے محمد آصف اعوان ‘ نائب صدر رانا افتخار‘ راجہ فرحان الیاس‘ خالد جاوید‘ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عبدالرﺅف‘ فنانس سیکرٹری کیلئے تاج خان اور انفارمیشن سیکرٹری کیلئے چودھری سرفراز احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ الخدمت گروپ کی جانب سے صدر کیلئے میاں طلعت ‘ سینئر نائب صدر کیلئے میجر (ر) انوار ڈار‘ جنرل سیکرٹری کیلئے شیخ طاہر مجید‘ نائب صدر شاہ بہرام المعروف مون ملک‘ چودھری عمر کسانہ‘ شہزادہ رضا‘ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے سید شہباز ریاض شاہ اور انفارمیشن سیکرٹری کیلئے علی اکبر بھٹی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ رئیلٹرز گروپ کی جانب سے صدر کیلئے محمد ابوبکر بھٹی‘ سینئر نائب صدر کیلئے رانا سرور‘ جنرل سیکرٹری کیلئے شاہد محمود‘ نائب صدر کیلئے سعود احمد‘ حاجی شفیق‘ بابا عبدالشکور‘ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے میاں احمد یاسر‘ فنانس سیکرٹری کیلئے رفاقت کیانی اور انفارمیشن سیکرٹری کیلئے عقیل عباس ملک نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں