223

ڈی ایچ اے: الفا اسٹیٹ کے ملک آصف کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ‘ 8اکتوبر کو دوبارہ احتساب عدالت پیش ہونگے

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ایل ڈی اے سٹی میں اربوں کی کرپشن کے ملزم عبدالرشید کے کیس پر سماعت میں ملزموں کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ عدالت نے ملزم آصف ملک اور عبدالرشید کو 8 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ گرفتار ملزم عبدالرشید اور آصف ملک پر احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کرنے کا الزام ہے۔ نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ملزم ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے لیکن غیر قانونی طو رپر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کردیئے۔ ان کے علاوہ ڈویلپمنٹ پارٹرنرز میاں طاہر جاوید‘ عمران علی بھٹی‘ آصف ملک اور ندیم ضیاءپیرزادہ اور شاہد شفیق بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں