301

ڈی ایچ اے الیکشن : تینوں گروپس نے اپنی اپنی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز کردیا

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن کے سلسلے میں الخدمت گروپ‘ پروفیشنل گروپ‘ رئیلٹرز گروپ کے علاوہ چند آزاد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور باقاعدہ طور پر پینل کا اعلان کرنے کے بعد مختلف سیکٹرز میں واقع رئیل اسٹیٹ دفاتر میں میل ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ ہر گروپ کے پینل کے امیدواروں کے علاوہ ان کے حمایتیوں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر ان کے ہمراہ ہوتی ہے ان دنوں تمام گروپس اپنے اپنے سٹیکرز اور فلیکسز دفاتر اور سڑکوں پر آویزاں کررہے ہیں گویا تشہیر کو سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ گلیوں سڑکوں میں بھی ممکن بنایا جا رہا ہے۔الخدمت گروپ کے میاں طلعت جہاں بھی جاتے ہیں پھولوں سے ان کا استقبال کیا جاتا ہے جبکہ پروفیشنل گروپ کے خالد چودھری سے لوگ پچھلی تین سالہ کارکردگی کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ رئیلٹرز گروپ کے ابوبکر بھٹی جس آفس میں بھی جاتے ہیں انہیں نوجوان گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ الخدمت ‘ پروفیشنل‘ رئیلٹرز گروپس دن رات ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوشش میں ہیں اپنے روٹھے ہوئے دوستوں کو منانے اور ان کے گلے شکوے دور کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں ایک گروپ نے اپنے رجسٹرڈ ممبران کی فیس جمع کروا کے ان کا نیا کارڈ بھی جاری کروانے کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں