ڈی ایچ اے اور کینٹ میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی نیوایئر نائٹ کو بھرپور انداز سے منانے کیلئے منچلے سرگرم ہو گئے ہیںبڑے بڑے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں بکنگ کروائی گئی ہے میوزیکل پروگرام اور رقص و سرور کے علاوہ آتش بازی ‘ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالنے کیلئے ٹولیاں بھی بنائی گئی ہیں۔ کئی نوجوانوں نے ہیوی بائکس پر باقاعدہ طور پر ریس لگانے کا بھی پروگرام ترتیب دیا ہوا ہے۔ ڈی ایچ اے میں H بلاک کمرشل ایریا سال کی آخری رات کو نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے بھرا ہوا نظر آئے گا اور اس کمرشل علاقے میں پان شاپس‘ کیفے اور ریسٹورنٹ بھی رات بھر کھلے رہیں گے۔ ڈی ایچ اے کی سکیورٹی اس رات ہائی الرٹ رہے گی جبکہ پولیس نے بھی منچلوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر رکھی ہے۔ ایس پی کینٹ کے علاوہ ڈی ایس پی اور تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے عملے کے ہمراہ رات بھر مستعد رہیں گے اور سڑکوں پر ان تمام سرگرمیوں پر خصوصی طور پر نظر رکھیں گے۔ڈ ی ایچ اے کے رہائشیو ںنے بھی اپنے گھروں میں دوست احباب کو نیوایئر نائٹ منانے کیلئے مدعو کر رکھا ہے اس موقع پر ہونے والے باربی کیو اور فش پارٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
