316

ڈی ایچ اے ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات کا بگل بج گیا

ڈی ایچ اے ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سالانہ انتخابات دسمبر 2018ءمیں کروانے کا باضابطہ اعلان گزشتہ دنوں ایک اجلاس میں کیا گیا۔ شرکاءاجلاس نے اس موقع پر یہ طے کیا کہ اس مرتبہ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے امیدواروں کا چناﺅ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں ہر سال انتخابات میں ”سلیکشن“ کا عمل دہرایا جاتا رہا ہے۔ ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن جلد تشکیل دیدیا جائے گا جو الیکشن کی تاریخ اور شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا اور اس سلسلے میں بیلٹ پیپرز بھی پرنٹ کروائے جائیں گے۔ اس انتخابات کیلئے پہلا پینل الخدمت گروپ کے نام سے سامنے آچکا ہے جس میںصدر کے عہدے کیلئے چودھری گلزار‘ نائب صدر پرویز اقبال چودھری‘ جنرل سیکرٹری چودھری محمد منیر‘ جوائنٹ سیکرٹری مسز فرحت منظور‘ سیکرٹری انفارمیشن میاں شبیر احمد اور فنانس سیکرٹری کے عہدہ کیلئے مسز نگہت شفیع کو نامزید کردیا گیا۔ الخدمت گروپ جلد اپنے منشور کا بھی اعلان کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں