175

ڈی ایچ اے ریلیٹرز گروپ لاہور کاپہلا اجلاس‘ ابوبکر بھٹی صدارتی امیدوار نامزد ‘ عقیل عباس ملک بھی الیکشن لڑیں گے

ڈی ایچ اے ریلیٹرز گروپ کا پہلاباقاعدہ اجلاس 73 کے کمرشل ایریا فیز 1 میں واقع ڈیفنس پراپرٹی کے آفس میں منعقد ہوا۔ اس میں ڈیفنس کے تمام رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کو بلا امتیاز شرکت کی دعوت دی گئی۔ اس اجلاس میں ابوبکر بھٹی کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کردیاگیا۔ اجلاس کے شرکاءسے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے دسمبر میں منعقد ہونے والے انتخابات میں پینل لانے کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔ ڈیفنس پراپرٹی کے رانا جاوید نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع بھی کی۔ذرائع کے مطابق عقیل عباس ملک بھی اس گروپ کے پلیٹ فارم سے انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں