355

ڈی ایچ اے فیز 8 سیکٹر Z‘ IVY گرین دسمبر 2018ءمیں اس سیکٹر کا پوزیشن دے دیا جائے گا: ذرائع

برکی روڈ پر واقع DHA فیز 8سیکٹر Z‘ IVY گرین میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں برکی روڈ سے سیکٹر Z میں جانے کیلئے طویل سڑک بنا دی گئی ہے۔ ان دنوں 2 اوور ہیڈ واٹر ٹینک کی تعمیر جاری ہے جبکہ دو مکمل ہو چکے ہیں ایک کی تعمیر شروع ہونا باقی ہے یاد رہے کہ اس سیکٹر میں ترقیاتی کاموں کی شروعات15 جولائی 2016ءکو کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دسمبر 2018ءمیں اس سیکٹر کو تعمیرات کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس سیکٹر کا کل رقبہ 5500 کنال ہے اس میں 2 سکول‘ ایک کالج‘ 9پارکس‘ 5مساجد‘ ایک سپورٹس کمپلیکس‘ ایک پٹرول پمپ‘ ایک نرسری‘ بجلی کیلئے ایک علیحدہ گرڈ سٹیشن‘ ایک میرج لان‘ ایک قبرستان‘ 5سیکٹر شاپس‘ ایک پٹرول پمپ اور ایک ہسپتال جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں