214

ڈی ایچ اے لاہور‘غنی اسٹیٹ کے آفس میں ہمایوں اختر خان کی کارنر میٹنگ

ڈی ایچ اے Yبلاک فیز 3میں واقع غنی اسٹیٹ کے آفس میں ضمنی انتخابات این اے 131 کے سلسلے میں تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر خان کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پراپرٹی ڈیلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہمایوں اختر خان کو خوش آمدید کہنے والوں میں الخدمت گروپ کے طلعت احمد میاں‘ آصف جہانگیر ‘نواز غنی‘ ذوالفقار حسن ‘ رفیق ملک‘ مون ملک ‘ بشارت نوشاہی‘ عثمان مان‘ منیر گل‘ زاہد بن صادق اور دیگر پراپرٹی ڈیلرز موجود تھے۔ ان تمام پراپرٹی ڈیلرز نے ہمایوںاختر خان کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور 131 کی نشست دوبارہ جیتنے کا پُرعزم عہد کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وہ عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حلقے کے لوگوں نے پہلے بھی دو مرتبہ مجھے ووٹ دے کر قومی اسمبلی میں بھیجا تھا اب بھی انشاءاللہ اس حلقہ سے ہماری کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے خواجہ سعد رفیق کی کارکردگی کے منفی پہلوﺅں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس حلقے میں صرف 10فیصد ترقیاتی کام کروائے جبکہ اس سے قبل میں نے 90فیصد ترقیاتی کام کروا کے لوگوں کے دل جیتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں