317

ڈی ایچ اے لاہور اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی الیکشن کمیٹی تحلیل

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے گزشتہ ایک ہفتہ میں دو دفعہ الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی پہلی مرتبہ راشد خان کو چیئرمین اور کرنل (ر) ثاقب جمیل کو بطور ممبر شامل کیا گیا ازاں بعد اس کمیٹی کو بھی تبدیل کردیا گیا اور راشد خان کی جگہ کرنل (ر) ثاقب جمیل کو چیئرمین بنا دیا گیا جبکہ طلعت احمد میاں کے اصرا رپر کرنل (ر)سیف کو کمیٹی کا نیا ممبر جبکہ دوسرے ممبر کے طور پر بابر اسماعیل بٹ کو شامل کیا گیا۔ یوسف چوہان کے آفس میں ہونے والی پروفیشنل گروپ کی میٹنگ میں کرنل (ر) ثاقب جمیل کی موجودگی اور بابر اسماعیل بٹ کو مسلم لیگی عہدیدار ہونے کی وجہ سے حرف تنقید بنایا گیا جبکہ اس طرز کے تحفظات کے باعث میجر (ر) رفیق حسرت نے بالآخر الیکشن کمیٹی تحلیل کردی اور مشاورت سے نئی کمیٹی کے قیام کا عندیہ دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں