331

ڈی ایچ اے لاہور الیکشن : ایگزیکٹو گروپ نے پروفیشنل گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں جوڑ توڑ اپنے عروج پرپہنچ چکا ہے۔ نوجوان رئیل اسٹیٹ ایجنٹس پر مشتمل ایگزیکٹو گروپ نے میجر (ر) رفیق حسرت کے پروفیشنل گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ ایگزیکٹو گروپ کے عہدیداران میاں نواز‘ منور حسین‘ عمران فیض ‘ ظہیر اعوان اور دیگر نے ایک اجلاس میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار چودھری خالد محمود اور دیگر کی موجودگی میں یہ فیصلہ سنایا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میجر رفیق حسرت نے کہا کہ اگر تمام ڈیلر بھائی یہ چاہتے ہیں کہ ہم ڈی ایچ اے کی رجسٹریشن نہ لیں تو آیئے الیکشن سے پہلے ایک اور AGM بلا کر اپنے ہاﺅس سے یہ فیصلہ کروا لیتے ہیں اور کراچی کے پراپرٹی ڈیلرز کی طرز پر اپنی ایسوسی ایشن کا نظام چلانے کا عندیہ دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں