366

ڈی ایچ اے لاہور : رئیلٹی اسٹیٹ کے عقیل ملک کو تحریک انصاف پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈی ایچ اے لاہور فیز 4 میں واقع رئیل اسٹیٹ کے معروف ادارے ”رئیلٹی اسٹیٹ“ کے چیف ایگزیکٹو عقیل عباس ملک کو پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹس اور کلچر فیڈریشن پنجاب میں بطور سیکرٹری انفارمیشن اور ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کے دوست احباب نے یہ عہدہ ملنے پر انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے جبکہ عقیل ملک نے تحریک انصاف کی قیادت کو ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں