300

ڈی ایچ اے لاہور ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کا ہنگامہ خیز اجلاس

ڈی ایچ اے لاہور ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدارتی امیدوار گلزار محمد چودھری کی جانب سے ہنگامہ خیز اجلاس ڈیفنس کلب R بلاک فیز 2 میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے ممبران کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اجلاس میں گلزار محمد چودھری کو متفقہ طور پر صدر کے عہدہ کیلئے امیدوار نامزد کردیا گیاہے جبکہ باقی پینل کا اعلان مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیا کہ ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر کرنل زیڈ آئی فرخ کو درخواست دی جائے کہ وہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جلد کریں نیز اس امر پر بھی تمام شرکاءنے اتفاق رائے کیا کہ آئندہ الیکشن جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے خفیہ رائے شماری (سیکرٹ بیلٹ ) کے ذریعے کروایا جائے۔اجلاس میں میجر (ر) وسیم انور چودھری ‘ تبسم ایڈووکیٹ کے علاوہ خواتین و حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں