336

ڈی ایچ اے لاہور فیز 1 سیکٹر P میں مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی

ڈی ایچ اے لاہور کی انتظامیہ نے فیز 1 سیکٹر P میں سٹریٹ نمبر 197 میں پارک کے احاطہ میں ایک خوبصورت مسجد تعمیر کی ہے جو دو کنال رقبہ پر مشتمل ہے اور اس میں تقریباً 600 نمازیوں کے لئے گنجائش ہوگی۔ مسجد میں خواتین کے داخلے کیلئے علیحدہ دروازہ رکھا گیا ہے جبکہ واش رومز بھی علیحدہ بنائے گئے ہیں۔ اس مسجد کے کنسلٹنٹ DHA کی پراجیکٹ برانچ ہے جبکہ فیض نظر کنسٹرکشن کمپنی نے اسے تعمیر کیا ہے۔ 32 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی خوبصورت اور جدید تعمیر کی حامل مسجد میں خطیب کیلئے فسٹ فلور پر باقاعدہ رہائش کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مسجد کو جلد ہی نمازیوں کیلئے کھول دیا جائے گا اور اس کے انتظامی امور شعبہ مذہبی امور کے سپرد کردیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں