298

ڈی ایچ اے لاہور فیز 5 سیکٹر G میں مسجد کی تعمیر مکمل

ڈی ایچ اے لاہور فیز 5 کے سیکٹر G کی سٹریٹ نمبر 1 میں مسجد کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔ اس کا خوبصورت اور بلند و بالا مینار اور نیلے رنگ کا گنبد دور سے ہی دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتاہے۔ اس مسجد کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اسے 70 فٹ کشادہ سڑک پر بنایا گیاہے اور یہ سرسبز و شاداب پارک سے بھی متصل ہے ۔ڈی ایچ اے کی پراجیکٹ برانچ اس منصوبے کی نگرانی کر رہی ہے جبکہ اس کا تعمیراتی کام ڈی ایچ اے کے سابق سیکرٹری ٹیکنیکل کرنل (ر) ثاقب محمود کی کمپنی کے ذمے ہے۔اس مسجد کو ماہ رواں میں نمازیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔یاد رہے کہ جی بلاک میں اس سے پہلے ایک مسجد تھانہ بی کے ساتھ بنائی گئی تھی جو تقریباً 8سالوں سے بند پڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں