311

ڈی ایچ اے لاہور فیز 6 اور 7 کیلئے بنائے گئے گرڈ سٹیشن کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر ساجد کھوکھر نے کردیا

ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی لاہور فیز6 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئرمحمد ساجد کھوکھر نے فیز6 میںنئے تعمیر شدہ 132KV گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔تقریب میں چیف ایگزیکٹوآفیسر لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ ، ڈی ایچ اے کے اعلیٰ افسران اور رئیل اسٹیٹ بزنس سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں نے شرکت کی۔ بریگیڈیئر ساجد کھوکھرنے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی ایچ اے فیز6اور فیز7میں الیکٹرک لوڈمینجمنٹ کا مسئلہ تھا۔بجلی کی ترسیل کیلئے ان دونوں فیززکو 132KVبیدیاںگرڈ اسٹیشن سے عارضی طور پر منسلک کیا گیا تھا۔اب اس نئے 132KV گرڈ اسٹےشن کی تکمیل سے ڈی ایچ اے فیز6اور فیز7 میں لوڈ مینجمنٹ اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل حل ہو جائیں گے بریگیڈیئر ساجد کھوکھرنے منصوبے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ 132KV گرڈ اسٹیشن 32کنال اراضی پر محیط اور اسکی کل لاگت 350ملین روپے ہے۔ ڈی ایچ اے لاہور نے لیسکو کی مدد سے اس منصوبے کو تقریباًتین سال کی مدت میں مکمل کیا ہے۔ اس گرڈ اسٹیشن کا ڈیزائن، ٹرانسمشن لائنز بھی Design NTDC سے منظور شدہ ہے۔یہ 132KV گرڈ اسٹےشن مستقبل کی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر بناےا گیا ہے جو کہ نہ صرف ڈی ایچ اے فیز 6اور فیز 7 کے لئے کافی ہوگا بلکہ اسکی 4.0 KM طویل ٹرانسمشن لائن DRGCC گرڈ ، 9ٹاﺅن گرڈ، MOCگرڈ اور PKLIگرڈکو بھی فیڈ کرے گی۔بریگیڈیئر ساجد کھوکھرنے ڈی ایچ اے چیف انجینئر برانچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم اب بھی 21 گرڈ اسٹیشن پراجیکٹس پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، ان میں 220KVکا ایک،132KVکے بیس گرڈ اسٹیشن شامل ہیں۔ جن میں سر فہرست ڈی ایچ اے رہبر گرڈ اسٹیشن جو فعال energize) )ہو گیا ہے،Tبلاک فیز 8 گرڈ اسٹیشن، ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب GISگرڈ اسٹیشن،مین آفس کمپلیکس GISگرڈ اسٹیشن ، فیز CBW 8 گرڈ اسٹیشن، ڈی ایچ اے ٹاﺅن فیز9 گرڈ اسٹیشن شامل ہیں، جو ڈیزائننگ اور تعمیر کے مختلف مراحل طے کر رہے ہیں۔جبکہ فیز 9کے پانچ گرڈ ا سٹیشنز کی LESCOکے ذریعہ site selection کی جا رہی ہے۔نیز یہ کہ ڈی ایچ اے ٹاﺅن فیز9، فیز8 کے سیکٹرز B ‘ W اور Tکےلئے گرڈ اسٹیشنز اگلے دو سے تین ماہ میں تکمیل کے مراحل طے کرنے کے بعد فعال کردیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں