223

ڈی ایچ اے لاہور میں حساس ادارے کے آفیسر کے گھر کے باہر فائرنگ

تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں حساس ادارے کے آفیسر کے گھر کے باہر 3 افراد کی اندھا دھند فائرنگ‘ 15 کی کال پر پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی فیز 6 میں رہائش پذیر خاتون نے 15 پرکال کی کہ اس کے گھر کے باہر تین افراد فائرنگ کر رہے ہیں جس پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر گولیوں کے خول اکٹھے کرلئے‘ اس دوران مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے‘ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ حساس ادارے کے آفیسر کی بیوی ہے جو ڈیوٹی کے سلسلے میں دوسرے شہر میں ہیں چند روز قبل مقامی رہائشی بلال بٹ نے ہمارے گھر میں گھس کر ہماری گھریلو ملازمہ کے کپڑے پھاڑے اور موبائل توڑا تھا جس پر اس کے خلاف میں نے مقدمہ درج کروا کر اسے گرفتار کروا دیا۔ اس کے رشتہ داروں نے میرے گھر آکر فائرنگ کی ہے پولیس نے خاتون سے اندراج مقدمہ کی درخواست وصول کرلی ہے تاہم تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں