285

ڈی ایچ اے لاہور میں خالد محمود چودھری نے انتخابی مہم کا آغاز چوہان اسٹیٹ سے کردیا

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات کے حوالے سے پروفیشنل گروپ نے بھی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ گزشتہ دنوں معروف اور معتبر رئیل اسٹیٹ کے ادارے ”چوہان اسٹیٹ“ پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں یوسف چوہان نے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ خالد چودھری میرے ادارے سے ایک عرصہ منسلک رہے ہیں اور ان سے مجھے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ ڈیلر برادری کے مسائل سے بھی باخوبی واقف ہیں۔ یوسف چوہان نے یقین دہانی کروائی کہ رئیل اسٹیٹ برادری میں موجود میرے شاگرد بھی خالد محمود چدھری کی انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ ہم نے وہ کام کیے جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کیے ہم نے ایسوسی ایشن کو منشور دیا‘ آفس بنایا‘ ڈی ایچ اے ٹرانسفر روم میں ڈیلر کیلئے کرسی لگوائی۔ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو DHA کے پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ میجر (ر) رفیق حسرت نے کہا کہ ہم نے DHA آفس سے لے کر وزیراعلیٰ‘ وزیراعظم ہاﺅس اور وزیر خزانہ تک سب تک اپنی آواز پہنچائی FBR کے ادارے سے بھی مذاکرات کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پرفارمنس کو ووٹ دیں۔ تقریب میں آصف اعوان‘ شیخ احتشام‘ کرنل ثاقب جمیل‘ کرنل (ر) حفیظ‘ رب نواز‘ میجر (ر) علی‘ میجر (ر) فاروق‘ چودھری اعجاز‘ جاوید اقبال‘ محمد یحییٰ خان‘ طارق بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں