149

ڈی ایچ اے لاہور میں ماہ ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں گھروں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا

ملک بھر کی طرح ڈی ایچ اے لاہور میں بھی ماہ ربیع الاول کی آمد پر ہر مسلمان خوشی سے جھوم رہا ہے اور اب تو حکومتی سطح پر بھی ربیع الاول کو عالیشان طریقے سے منانے کا اعلان ہو چکا ہے۔ ڈی ایچ اے لاہور میں کئی گھروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔ محفل میلاد مصطفی ﷺ کے سلسلے میں بھی پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔ ڈی ایچ اے کی تمام جامع مساجد میں اس حوالے سے بالخصوص سیرت طیبہ ﷺ کے موضوع پر جید علماءکرام خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں