326

ڈی ایچ اے لاہور نے مختلف سیکٹرز میں اپنی دکانیں کرائے پر دینے کا اعلان کردیا

ڈی ایچ اے لاہور کی انتظامیہ نے اپنی نصف درجن کے قریب مختلف سائز پر مشتمل دکانیں کرایہ پر دینے کے لئے باقاعدہ طور پر اعلان کردیا ہے۔ جن کی تفصیلات درج ذیل ہے۔ دکان نمبر 21‘ سیکٹر A‘ فیز 1۔ 30×15 فٹ‘ دکان نمبر 3 ‘سیکٹر HH‘ فیز 4۔ 21×23 فٹ‘ دکان نمبر1 اور 2 ‘ سیکٹر B‘ فیز 8 (سابقہ پارک ویو)۔ 20×20فٹ‘ دکان نمبر 1 & 2‘ سیکٹر D‘ فیز 8 (سابقہ پارک ویو)۔ 40×20فٹ‘ دکان نمبر 1 & 2‘ سیکٹر G‘ فیز 8 (سابقہ پارک ویو)۔ 40×20فٹ۔ ان دکانوں کیلئے عموی شرائط و ضوابط بھی رکھی گئی ہیں جو درج ذیل ہیں۔(1) تجربہ رکھنے والے حضرات کو ترجیح دی جائے گی۔ (2) خواہشمند حضرات کرائے پر دکان لینے کیلئے اپنی آفر بمعہ شناختی کارڈ (فوٹو کاپی) اور پے آرڈر مبلغ 25,000/- روپے (قابل واپسی) فی دکان بحق ڈی ایچ اے سروسز کمپنی میں مورخہ 16 اکتوبر 2018تک جمع کروا سکتے ہیں۔ (3) ضروری معلومات ڈی ایچ اے سروسز کمپنی کے دفتر واقع A-11 آفس کمپلیکس‘ فیز 1‘ ڈی ایچ اے لاہور‘ فون نمبر 042-35749045حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں