393

ڈی ایچ اے لاہور کی انتظامیہ نے ”نہر راجباہ کھیرا “کا پل گرا دیا: ظفر علی

موضع چرڑ پیر بخش برکی روڈ کے رہائشی ظفر علی نے آرمی چیف اور اور چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ ڈی ایچ اے لاہور انتظامیہ کی جانب سے اہل علاقہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور نہر راجباہ کھیرا پر قائم پل کو گرانے کا نوٹس لیا جائے ظفر علی نے اہل علاقہ اور اپنے وکلاءکے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی نے گاﺅں کے ساتھ موجود نہر راجباہ کھیرا کے اوپر بنائے گئے پل کو گرا دیا حالانکہ محکمہ انہار سے این او سی لینے کے بعد اہل علاقہ نے پل تعمیر کیا تھا ۔ ظفر علی نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ اے انتظامیہ نے اہل علاقہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کی جبکہ چوٹ لگنے کی وجہ سے چند نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں ظفر نے بتایا کہ مقامی پولیس ڈی ایچ اے کا ساتھ دے رہی ہے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان واقعہ کا نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں