228

ڈی ایچ اے لاہور کے 2 اسٹیٹ ایجنٹس میاں طلعت اور مقرب وڑائچ کا آمنا سامنا

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات میں ہر گروپ اپنی برتری کو یقینی بنانے کیلئے پوری طرح سے کوشاں ہے گزشتہ دنوں الیکشن مہم کے دوران الخدمت گروپ کے امیدواروں نے جب دفاتر میں جا کر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ملاقاتیں شروع کیں تو اس دوران ماضی کے دوست میاں طلعت اور مقرب وڑائچ چودھری میں آمنا سامنا ہو گیا۔ اس موقع پر درجنوں لوگوں نے یہ منظر دیکھا جب دونوں نے ایک دوسرے سے گرم جوشی سے ہاتھ ملائے اور پھر گلے بھی ملے اور دوریاں ختم کرنے کی طرف پہلا قدم بڑھایا۔ اس موقع پر نواز غنی اور مقرب وڑائچ نے بھی آپس میں ہاتھ ملائے اور گلے بھی ملے الیکشن مہم کے دوران اس طرح کے کئی اور ایک واقعات بھی دیکھے کو آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں