155

ڈی ایچ اے لاہور: 843 کنال اراضی کیس: آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق آصف ہاشمی کیخلاف ڈی ایچ اے کو 843 کنال کا پلاٹ دینے کے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔ سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں آصف ہاشمی کو جیل سے لاکر پیش کیا گیا۔ عدالت میں ایف آئی اے نے آصف ہاشمی کے خلاف 843 کنال کی جگہ ڈی ایچ اے کو دینے کے الزام میں چالان پیش کر رکھا ہے۔ عدالت نے آصف ہاشمی کو فرد جرم کیلئے طلب کیا لیکن ایف آئی اے کی طرف سے ریکارڈ پیش نہ کرنے کی وجہ سے فردجرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے آصف ہاشمی کیخلاف فائل گم ہونے کے کیس کی سماعت بھی 17نومبر تک ملتوی کردی اس کیس میں بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں