202

ڈی ایچ اے لاہور H بلاک کمرشل مارکیٹ : ڈاکو بیکری سے 10لاکھ لے اڑے

ڈاکو ڈیفنس H بلاک کمرشل ایریا میں واقع بیکری سے دس لاکھ لوٹ کر فرارہو گئے تفصیلات کے مطابق یہ واردات تھانہ ڈیفنس A کی حدود میں واقع بریڈ اینڈ بیونڈ بیکری میں پیش آئی جہاں گن پوائنٹ پر دس لاکھ سے زائد نقدی لوٹ لی گئی۔ اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی۔ بہرحال فرانزک ٹیموں نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس واردات کے بعد ڈیفنس کے کمرشل ایریاز میں تاجر انتہائی خوفزدہ ہو گئے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ پولیس اس علاقے میں گشت کو یقینی بنائے اور ڈی ایچ اے سکیورٹی کے اہلکار بھی یہاں الرٹ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں