347

ڈی ایچ اے پروفیشنل گروپ لاہور کو کئی ممبران نے خیرباد کہہ دیا

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے پچھلے الیکشن میں نمایاں کردار ادا کرنے والے کئی ممبران نے اس گروپ کو چھوڑ کر دوسرے گروپس میں شمولیت اختیار کرلی ہے جو پروفیشنل گروپ کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہے۔ پروفیشنل گروپ چھوڑنے والوں میں ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک آصف جہانگیر‘ سابق جنرل سیکرٹری چودھری مقرب وڑائچ‘ جائنٹ سیکرٹری محمد ہارون اور لیگل کمیٹی کے ممبر عمر کسانہ (ایڈووکیٹ) شامل ہیں۔ ملک آصف جہانگیر اور مقرب وڑائچ نے ابوبکر بھٹی کی حمایت کرتے ہوئے ریٹیلرز گروپ جوائن کرلیا ہے جبکہ محمد ہارون اور عمر کسانہ نے الخدمت گروپ کے طلعت احمد میاں کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں