284

ڈی ایچ اے کے 3 ٹریفک سارجنٹ ایچ بلاک فیز ون میں خوش گپیوں میں مصروف

ڈی ایچ اے میں ٹریفک کے بہاﺅ کو یقینی بنانے کیلئے پچھلے کچھ عرصہ سے سارجنٹس کو ہیوی بائیکس دی گئی ہیں لیکن جب سے ڈی ایچ اے میں انڈر پاسز اور اوور ہیڈبرج بنے ہیں تب سے ٹریفک کی روانی قابل مثال ہے دوسری طرف اس بات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹریفک سارجنٹس اپنی بائیکس کھڑی کر کے اکثر خوش گپیاں کرتے ہوئے مصروف پائے گئے ہیں۔ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں نے کئی بار اس بارے میں سکیورٹی برانچ کو بھی شکایات درج کروائیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور ہر دفعہ یہی کہہ کر ٹال دیا گیا کہ رہائشی کوئی ثبوت ہے تو لے آئیں ۔ درج بالا تصویر ثبوت کے طور پر کافی ہے۔ٹریفک سارجنٹ ایچ بلاک میں حبیب بینک کے کارنر پر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ ایک سارجنٹ گاڑی کو روک کر اس سے کاغذات بھی طلب کر رہا ہے۔جس کا اختیار تو ٹریفک پولیس کو بھی نہیں گاڑ ی کے کاغذات صرف اور صرف ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ہی چیک کرنے کا مجاز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں