105

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے پشاور روانہ ہوگئے ہیں جس کے باعث آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کرنا تھی، جس میں انہوں نے گزشتہ روز کور کمانڈر کانفرنس میں ہونے والی بات چیت، ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دینا تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں