302

ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد پر سوالیہ نشان لگ گیا

پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول تینوں میچز کراچی منتقل کئے جانے کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں۔
پروٹیز اسٹار بیٹسمین کا لاہور قلندرز کی جانب سے7میچز کھیلنے کا معاہدہ تھا، وہ یو اے ای میں اپنے کنٹریکٹ کے مطابق میچز کھیلنے کے بعد دبئی سے رخصت ہوگئے تھے،پی سی بی اور لاہور قلندرز کی جانب سے خصوصی دعوت پر انہوں نے لاہور میں میچز کھیلنے کیلیے حامی بھر لی تھی۔
ڈی ویلیئرز کو ان مقابلوں کیلیے خصوصی طور پر آنا تھا لیکن اب پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول تینوں میچز بھی کراچی منتقل کردیئے ہیں،اس صورتحال میں اے بی ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، موجودہ صورتحال میں وہ لاہور کے بجائے کراچی میں کھیلنے کیلیے تیار ہوتے ہیں یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں