307

ڈ ی ایچ اے لاہور : اوکاڑہ گروپ نے الخدمت گروپ سے الحاق کرلیا

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں ویسے ویسے انتخابی سرگرمیاں بھی بڑھنے لگی ہیں اور جوڑ توڑ کا عمل بھی شروع ہے۔ حال ہی میں معرض وجود میں آنے والے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس پر مشتمل اوکاڑہ گروپ نے الخدمت گروپ سے الحاق کرلیا ہے۔ فیز 6 میں ٹرسٹ ڈیل کے آفس میں طاہر مجید کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں طلعت احمد میاں کو بطور خاص مدعو کیا گیا تھا اس موقع پر اوکاڑہ گروپ کے صدر اور دنیا اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو ذوالفقار حسن نے غیر مشروط طور پر الخدمت گروپ کے صدارتی امیدوار طلعت احمد میاں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تقریب میں سرپرست اعلیٰ: طاہر نواز سکھیرا (النور اسٹیٹ) ‘ چیئرمین: حافظ غلام محمد (دی سٹیٹ ہاﺅس)‘ صدر: ذوالفقار حسن (دنیا اسٹیٹ)‘ جنرل سیکرٹری : چودھری حمید اللہ (گلف اسٹیٹ)‘ سیکرٹری اطلاعات : حسن رضا (سمارٹ رئیل اسٹیٹ) نواز غنی‘ طلعت احمد میاں‘ خرم گیلانی‘ شاہد اقبال‘ زاہد بن صادق‘ نواز غنی‘ فہد بشیر‘ جی ایم اظہر عوان‘ رانا افتخار‘ عثمان مان‘ طیب شوکت‘ راحیل احمد اور دیگر شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں