74

کالج اور سکول اساتذہ کی مطالبا ت کیلئے مال روڈ پر ریلی

سروس اور پے پروٹیکشن کے حصول کے لئے کالج اور سکول اساتذہ نے مسجد شہداء سے اسمبلی ہال تک احتجاجی ریلی نکالی۔پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاج میں لاہور ڈویژن اور پنجاب بھر سے اساتذہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔شرکاء نے حکومت کی وعدہ خلافی اور عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف بینرز اٹھائے ہوئے ہوئے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔پی پی ایل اے اور پی ای اے کے رہنمائوں کا کہنا تھا اب وعدے کو ڈیڑھ سال بیت چکا ہے لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ہم حکومت کو مزید دوماہ دیتے ہیں۔اگر پھر بھی وعدوں پر عمل در آمد نہ ہوا تو ایک مرتبہ ہم دھرنا دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں