52

کامیابی حاصل کرنے کا ہنر

کامیابی حاصل کرنے کیلئے اہداف کو ترتیب دینا ضروری ہے۔اس کے بہت سے ایسے اصول ہیں جن پر عمل کرکے کامیابی حاصل کرنے کی رفتار کو کئی گنا بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ وہ اصول ہیں جن پر عمل کرکے اور بار بار ان کی مشقیں کرکے آپ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں۔صرف بڑے خواب ہی آپ کو قوت اور تحریک دیتے ہیں اور ان کی تکمیل کیلئے آپ اپنی تمام قوتیں صرف کر دیتے ہیں۔ بڑے خواب آپ کو قوت اور تحریک دیتے ہیں جن کی مدد سے آپ رکاوٹوں اور مشکلات پر قابو پالیتے ہیں۔ صرف بڑے خواب ہی آپ کو اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے جوش اور جذبہ فراہم کرتے ہیں۔
اپنے مقاصد کو زمانہ حال میں تحریر کریں:اپنے مقاصد کو زمانہ حال میں ایسے تحریر کریں جیسے یہ پہلے سے آپ کر رہے ہیں۔ آپ کا لاشعور صرف ان احکامات کو وصول کرتا ہے جو زمانہ حال میں کہے گئے ہوں۔ جیسا کہ ”میرا وزن ایک سو پچاس پاؤنڈ ہے‘‘ یا ”میں ایک سال میں 5 لاکھ روپے کماتا ہوں‘‘ یا ”میں ایک خوبصورت گھر میں رہتا ہوں۔‘‘ یہ مقاصد لفظ ” میں‘‘ سے شروع ہوتے ہیں اور ان کا فعل متحرک ہے۔ آپ اپنے لاشعور کو اس طریقے سے تیز اور فوری احکامات دے سکتے ہیں اور ان پر عمل کرکے اعلیٰ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔لاشعور کو مثبت اہداف جب زمانہ حال میں دیئے جاتے ہیں تو اس سے ان کے حصول کے لیے آپ کا یقین پختہ ہو جاتا ہے اور ان مقاصد کو بار بار پڑھنے سے یہ آپ کے لاشعور میں مکمل طور پر راسخ ہو جاتے ہیں پھر آپ کا ذہن آپ کو خود کار انداز میں اپنے مقاصد کے حصول کی جانب گامزن رکھتا ہے اور مطلوبہ وقت سے پہلے آپ اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
اپنے مقاصد کو روزانہ تحریر کریں:اپنے لاشعور کو اپنے مقاصد کے بارے میں مؤثر پروگرام دینے کا میرا من پسند طریقہ یہ ہے کہ میں روزانہ اپنے مقاصد کو زمانہ حال میں لکھتا ہوں۔ میں نے یہ طریقہ کئی سال پہلے سیکھا تھا۔ اس طریقے کی بدولت میں نے حیران کن انداز میں ترقی حاصل کی۔اپنے مقاصد کو دوبارہ تحریر کرنے کا بہترین وقت دن شروع ہونے سے پہلے یعنی صبح کا وقت ہے۔ دوبارہ تحریر کی مشق آپ کے صرف پانچ منٹ لے گی لیکن آپ کے مقاصد کے بارے میں لکھی گئی سرگرمیاں آپ کی ذہنی طاقت کو بڑھا دیں گی اور تمام دن اپنے مقصد سے آگاہی کے باعث آپ اس کے حصول کے زیادہ سے زیادہ مواقع اور امکانات تلاش کریں گے۔
مقاصد کا باضابطہ حصول :مقاصد کے حصول کا باضابطہ طریقہ ایک حیران کن نتائج دینے والا طریقہ ہے اس طریقے کے مطابق آپ ایک کارڈ پر یا کئی کارڈوں پر بڑے حرفوں میں اپنا مقصد زمانہ حال میں تحریر کر لیجئے۔ہر روز فارغ وقت میں اس کا رڈ کو نکال کر اس پر لکھی ہوئی تحریر پڑھ لیں۔ اس سے آپ میں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے جذبہ کئی گنا بڑھ جائے گا۔ بار بار پڑھنے سے آپ کا وہ مقصد آپ کے لاشعور کا حصہ بن جائے گا۔ تصور کریں کہ آپ نے اس طریقے سے اپنے ایک مقصد کو پالیا ہے تو اب دوسرا کارڈ نکال کر اسے پڑھیں۔ اس طرح آپ باضابطہ انداز میں اپنے مقاصد کی تکمیل کر سکتے ہیں۔
اپنے مقاصد میں توازن رکھیں:آپ کے مقاصد میں ضرور توازن ہونا چاہیے اور یہ زندگی کے تین اہم حصوں کی نمائندگی کرتے ہوں اور یہ مقاصد آپس میں ہم آہنگ ہوں نہ کہ ایک دوسرے کے مخالف۔ خوشگوار اور مؤثر زندگی گزارنے کیلئے ان میں توازن ہونا ضروری ہے۔
حقیقت میں آپ کیا چاہتے ہیں ؟:آپ کے مقاصد کا پہلا حصہ یہ ہے کہ آپ بہتر کاروبار، اچھا مستقبل اور معاشی طور پر بہتری چاہتے ہیں۔ یہ مادی اور قابل پیمائش مقاصد ہیں جنہیں آپ محنت اور جدوجہد سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ وہ ہیں جن کی آپ زندگی میں تکمیل چاہتے ہیں ان مادی مقاصد میں آپ پر مکمل طور پر واضح ہوجاتا ہے کہ آپ کتنا کمانا چاہتے ہیں اور آپ پریہ چیز بھی واضح ہوتی ہے کہ آپ کتنا بچانا چاہتے ہیں، کتنا خرچ کرنا چاہتے ہیں اور کتنا جمع کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رکھیں! آپ اس مقصد کو پا نہیں سکتے جس کے بارے میں آپ کو معلومات نہیں ہیں یا جو آپ پر واضح نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں