162

کراچی میں کورونا کا ایک اور کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 22 ہوگئی

شہر قائد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متاثرہ شخص 2 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے مبتلا 2 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جب کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں