227

کشمیر نہ بھارت کا حصہ ہے نہ کبھی ہو گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ ہے اور نہ کبھی ہوگا۔
اسلام آباد میں منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ریاستی رٹ کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اپنے شہریوں پر گولی چلائی جائے، لوگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا، لہو بہنے سے آگ بھڑکتی ہے بجھتی نہیں، اتنےبڑے الاؤ کو پھونکوں سے بجھایا نہیں جاسکتا، مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنا ہوں گے، کشمیریوں کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا، انہیں آزاد ریاست کے شہریوں جیسے حقوق دینا ہوں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ ہے نہ کبھی ہو گا۔ پاکستان امن چاہتاہے، بھارت کےعوام بھی جنگ نہیں چاہتے۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم 2 بڑھائیں گے، پاکستان امن چاہتا ہے، تالی ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، آئیں بیٹھیں، ہم اپنا موقف رکھیں گے اور آپ اپنا رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں