88

’’کفالۃ‘‘ نظام کا خاتمہ: سعودی حکومت نے وضاحت جاری کردی

گزشتہ روز ایک اخبار میں سعودی حکومت کی جانب سے کفالۃ نظام ختم کرنے کی خبر سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے سعودی وزارت برائے افرادی قوت کے ترجمان نے کہا ہے کہ فی الحال اس حوالے سے کئی فارمولوں پر غور کیا جارہا ہے۔ تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ خبر اشاعت کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس پر بحث جاری تھی۔
ترجمان سعودی وزارت برائے افرادی قوت، ناصر الہذانی نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت افرادی قوت سے متعلق مارکیٹ (لیبر مارکیٹ) کو منظم کرنے کے متعدد فارمولوں پر کام کر رہی ہے۔
تاہم، کفالۃ نظام کے خاتمے یا اس میں تبدیلی کے بارے میں جیسے ہی کوئی فارمولا منظور ہوگا، اس کا اعلان سرکاری ذرائع سے کیا جائے گا۔ ’’اس طرح کی معلومات سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں،‘‘ ترجمان نے عوام کو مشورہ دیا۔
اسی حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری اردو اخبار ’’اردو نیوز‘‘ نے بھی یوٹیوب پر ایک مختصر ویڈیو میں سعودی حکومت کا مؤقف واضح کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں