289

کلاس میں موبائل فون کے استعمال پر انوکھی سزا

چین میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے کی عادت سے تنگ ایک استاد نے طالبہ کو اپنا موبائل فون توڑنے کا حکم دیدیا۔ چین کے ایک سکول میں طالبہ کلاس کے دوران موبائل استعمال کر رہی تھی جس پر استاد نے فوری طور پر اسے فون توڑنے کی ہدایت کی۔ طالبہ اپنے ہی ہاتھوں سے ہتھوڑی مار کر اپنا ہی موبائل فون توڑتی رہی اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں