86

کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد کے 5 سیکٹرسیل

کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے 5 سیکٹر سیل کردیئے گئے۔
کورونا وائرس پھیلنے کی رپورٹس پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز کو سیل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سیل کئے گئے سب سیکٹرز میں آئی ایٹ تھری، فور، جی نائن ون، جی ٹین فور اور جی سکس ٹو شامل ہیں۔
سیل کئے گئے سیکٹرز کے گھیرے میں لے کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ سب سیکٹرز کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پرسیل کیا گیا ہے، ان میں دودھ دہی، میڈیکل اسٹور اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 861 ہوگئی ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 اموات واقع ہوچکی ہیں۔
دوسری جانب راولپنڈی میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک مریض جاں بحق بھی ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں