ملک بھر کی طرح ڈ ی ایچ اے اور کینٹ کے علاقوں میں واقع تمام تعلیمی ادارے‘ میرج ہالز کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر 5 اپریل تک بند کردیئے گئے ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق بورڈز کے تمام امتحانات پر بھی ہوگا علاوہ ازیں ان علاقوں میں واقع اکیڈمی اور ٹیوشن سنٹرز کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈی ایچ اے میں ہونے والے جشن بہاراں اور سپورٹس گالا اور دیگر تمام تقریبات بھی تاحکم ثانی منسوخ کردی گئی ہیں۔ میرج ہالز میں ہونیوالی شادی کی تقریبات نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
