166

کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر پورا ملک لاک ڈاؤن کیا جائے، شہبازشریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر پورا ملک لاک ڈاؤن کیا جائے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں، حکومت فی الفور لاک ڈاون کی تیاریاں کرے اور عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔
شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی، کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کیا جائے، تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا اور اس تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں