285

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر قربان لائن کا دورہ‘ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر میں پولیس کمیونی کیشن افسران سے خطاب کیا‘ انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر نے کور کمانڈر کا استقبال کیا‘ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر ملک علی عامر‘ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر‘ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان شریک تھے۔اس موقع پر کور کمانڈر لاہور کو اتھارٹی کے ایمرجنسی رسپانس‘ ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر بارے بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں