219

کینٹ والٹن انتظامیہ لاہور کی جانب سے چار لاکھ 77 ہزار پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز کیخلاف درخواست

لاہور ہائیکورٹ میں کینٹ والٹن انتظامیہ کی جانب سے چار لاکھ 77ہزار پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت‘ عدالت نے سی ای او کینٹ بورڈ والٹن کو درخواست بھجواتے ہوئے سات روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے شہری صلاح الدین کی درخواست پر سماعت کی‘ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کینٹ میں ایک کنال کے گھر پر رہائش پذیر ہے تاہم کینٹ بورڈ انتظامیہ نے ایک کنال کے گھر پر بھاری ٹیکس ادائیگی کے نوٹس بھیج دیئے‘ انتظامیہ نے خلاف قانون چار لاکھ 77 ہزار روپے کا نوٹس بھجوایا‘ عدالت کینٹ بورڈ انتظامیہ کا پراپر ٹی ٹیکس نوٹس کالعدم قرار دے‘ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سی ای او کینٹ والٹن درخواست بھجواتے ہوئے سات روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں