317

گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم‘ اب سمارٹ کارڈ اکتوبر 2018ءمیں دیئے جائیں گے

گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ختم کر کے سمارٹ کارڈز شروع کرنے کا معاملہ‘ سمارٹ کارڈز کے اجراءکیلئے قیمت مقرر کردی گئی۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے پچھلے کافی عرصہ سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بکس ختم کر کے رجسٹریشن بکس شروع کرنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے تھے جس کیلئے ڈی جی ایکسائز کے آفس میں تمام اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے سٹینڈنگ کمیٹی نے کارڈ کی قیمت 530 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ کارڈ سکیورٹی فیچرز ہوگا اور سکین کرنے پر گاڑی اور مالک کی تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی۔ ایکسائز افسروں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے کارڈ کا اجراءممکنہ طور پر شروع ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں