326

گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم‘ سمارٹ کارڈ بنیں گے

شہریوں کیلئے اچھی خبر‘ اب بڑی بڑی رجسٹریشن بکس کے بجائے گاڑیوں کے کوائف سمارٹ کارڈ کی صورت میں ملیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سمارٹ کارڈ کی منظوری دیدی۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن ختم کر کے سکیورٹی فیچرڈ سمارٹ کار ڈمتعارف کروانے کا منصوبہ کافی عرصہ سے جاری ہے جس کیلئے تمام فارمیلیٹیز مکمل کر کے منظوری کیلئے حکومت کو بھجوا گیا تھا لیکن پچھلی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ اور منظوری میں تاخیر کی وجہ سے لٹک کر رہ گیا تھا۔ موجودہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے سمری منظوری کر کے فنانس کمیٹی کو بھجوادی گئی ہے۔ سمارٹ کارڈ میں گاڑی او رمالک کے تمام کوائف موجود ہونگے اور بار کوڈ کو سکین کرنے پر تمام ڈیٹا سامنے آجائے گا جبکہ ضروری معلومات اوپر درج بھی کی جائیں گی۔ قیمت کا تعین کرنا ابھی باقی ہے جبکہ پرانی رجسٹریشن بکس بھی جمع کروا کر کارڈ حاصل کیے جاسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق سمارٹ کارڈ کا افتتاح یکم اکتوبر کو کردیا جائے گا محکمہ کی جانب سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں