328

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا سائز اور ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ‘ ٹیکنیکل بڈ کا عمل مکمل

سمارٹ کارڈ کے بعد گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا سائز اور ڈیزائن بدلنے کا فیصلہ‘ یونیورسل نمبر پلیٹس کیلئے پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل بڈ کا عمل مکمل‘ ڈی جی ایکسائز نے ای چالان کو موثر بنانے کیلئے رجسٹریشن بکس پر ایڈریس مکمل درج کرنے کی ہدایت کردی۔ پری کوالیفائی کرنے والی چار کمپنیوں ان باکس‘ ایس آئی گلوبل ‘ سی ایم سی سمیت چار کمپنیوں کے نمبر پلیٹس کے سیمپلز لیب ٹیسٹ کیلئے جرمنی بھجوا دیئے گئے جن کی منظوری کے بعد فنانشل بڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس کا سائز پرانی نمبر نمبر پلیٹس سے بڑا ہوگا پنجاب بھر میں ایک ہی سیریز کے نمبر جاری ہوں گے اگلے سال جنوری تک یونیورسل پلیٹس کا آغاز کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں