94

گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبالہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک اف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب 13کروڑ 35لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔
اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 6 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 97 کروڑ 84 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز اضافے سے 7 ارب 15 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں