50

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس کے ساتھ ہی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث شدید سردی ہے لیکن سیاسی گرمی نقطہ عروج پر ہے۔ گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک پر امن طریقے سے بلاتعطل جاری رہا۔ سرد موسم میں بھی لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔
جی بی 1
پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 782 ووٹ لے کر آگے، پی ٹی آئی کے جوہر علی 220 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی 2
پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 152 ووٹ لیکر آگے، ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمن 141 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور پی پی پی کے جمیل احمد 90 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی 6
پی ٹی آئی کے کرنل عبیداللہ بیگ 75 ووٹ لے کر سب سے آگے، پی پی پی کے ظہور کریم ایڈووکیٹ 27 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی 10
پیپلز پارٹی کے محمد خان وزیر 24 ووٹ لیکر پہلے اور پی ٹی آئی کے وزیر حسن 10 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی 12
پی ٹی آئی کے راجا محمد اعظم خان 261 ووٹ کے ساتھ پہلے، مسلم لیگ ن کے محمد طاہر شگری 68 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 44 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی 21
آزاد امیدوار حافظ الرحمان 279 ووٹ کے ساتھ پہلے اور پیپلزپارٹی کے محمد ایوب شاہ 213ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
اہم جماعتیں
انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتیں میدان میں ہیں تاہم پی ٹی آئی، (ن) لیگ اور پی پی میں کاٹنے کا مقابلہ ہوا جب کہ آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
پولنگ اسٹیشنز اور سیکیورٹی
گلگت بلتستان میں 10 اضلاع میں ایک ہزار 161 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جن میں سے 418 اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 311 کو حساس قرار دیا گیا۔ امن وامان قائم رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر 15 ہزار 900 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔
کورونا سے بچاؤ
کورونا وبا کے باعث پریذائیڈنگ آفیسرز کو پولنگ سامان کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر بھی خصوصی طور پر فراہم کیے گئے۔
ووٹرز
کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 361 ووٹرز ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہے۔ خواتین ووٹرز نے بڑی تعداد میں پولنگ میں حصہ لیا۔
پولیس اہلکار جاں بحق
چلاس میں گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 18 تانگیر میں پولنگ کے دوران فرائض سر انجام دینے والا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں