172

گورنمنٹ زمیندارہ ہائی سکول گجرات کی قدیم اور تاریخی عمارت کی مخدوش حالت

ضلع گجرات میں سب سے قدیم اور تاریخی سکول گورنمنٹ زمیندارہ ہائی سکول آہستہ آہستہ اپنی عظمت رفتہ کھوتا جا رہا ہے اس سکول کے کلاس رومز کی دیواریں اور چھت انتہائی مخدوش حالت میں ہے جبکہ عمارت کے فرنٹ ایلیویشن کی پیشانی پر لکھا ہوا سکول کا نام تک مٹ چکا ہے سکول کی موجودہ انتظامیہ نے اس عمارت کو محض پینٹ پالش کر کے کروڑوں کے فنڈز ہضم کر لئے ہیں محکمہ تعلیم پنجاب اس تاریخی عمارت کے خدوخال کو از سر نو بحال کرنے کیلئے اپنی خصوصی توجہ مرکوز کرے تاکہ یہ قومی ورثہ محفوظ بنایا جا سکے۔(رپورٹ : زین جٹ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں