267

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی گئی

گیس کی قیمتوں میں اضافہ 15 سے 20 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی جس میں کمرشل صارفین کے لئے گیس 31فیصد، ماہانہ50 یونٹ والے گھریلوصارفین کے لئے 25 فیصد، 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 50 فیصد، 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 75فیصد، 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 100 فیصد، 400 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 150 فیصد اور400 یونٹ سے زائد والےگھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 200 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی، تاہم اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ مسترد کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظوری کے لئے ای سی سی کو بھجوائی تھی اور ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی ہے، تاہم ای سی سی نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ مسترد کیا ہے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پندرہ سے بیس فیصدکرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں